قذافی سٹیڈیم لاہور:محفل جمے گی، سیٹی بجےگی،سٹیج سجےگا،پھرتالیوں کی گونج میں کھیل جمےگا۔
فائنل ٹاکرے کا وقت قریب آگیا، دلوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگیں، قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا میلا سجنے کو ہے تیار، ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی ایک بار پھر فل ایکشن میں نظر آئیں گے، شائقین میں جوش و خروش بڑھ گیا، سبھی کو انتظار ہے تو بس پی ایس ایل کے فائنل کا۔۔ جشن کا سماں ہے ، قذافی سٹیڈیم کا سرسبز گھاس اورکھلے کھلے پھول پاکستان میں کرکٹ کی نوید دے رہےہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں ایک بار پھر گیم اٹھے گی، سیٹی بجے گی، سٹیج بھی سجے گا، تالیوں کی گونج اور پھر کھیل جمے گا، چوکے چھکے اور گلیاں اڑیں گی، شائقین کرکٹ نے بڑے بڑے پلان بنا لئے، جنہیں تو ٹکٹیں ملیں وہ پہنچے گا سٹیڈیم میں اور جو نہیں حاصل کرسکا وہ گھر بیٹھ کرمیچ دیکھے گا، فائنل میچ کیلئے مختلف مقامات پر بڑی بڑی سکرینوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے، قذافی سٹیڈم یمیں پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے پہلے نامور گلوکار رنگ جمائیں گے، ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب چھ بجے شروع ہو گی، جس کے بعد پھر فائنل کا معرکہ زوروں پر ہوگا۔