ہاتھ کی چوٹ نے لالہ کو پاکستان سپرلیگ کے فائنل سے دور کر دیا۔
پشاور زلمی اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان بڑا ٹاکرا، فائنل سے پہلے پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا لگ گیا، بوم بوم فائنل کیلئے دستیاب نہیں ہونگے، اپنے ویڈیو پیغام میں لالہ نے اپنے مداحوں سے معذرت کرتےہوئے کہاکہ کوئٹہ کے خلاف وہ نہیں کھیل سکیں گے، خواہش تھی کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور جاکر کھیلیں۔ آفریدی نے بتایا کہ ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے ڈاکٹرز نے دس دن آرام کی ہدایت کی ہے۔
دبئی میں کراچی کنگز کی بیٹنگ کے دوران شاہ آفریدی نے کیون پولارڈ کا کیچ لینے کی کوشش کی تو ان کا ہاتھ زخمی ہوگیا، شاہد آفریدی کے دائیں ہاتھ پر گہری چوٹ آئی، جہاں بارہ ٹانکے لگے۔
لالہ نے شائقین اور پشاورزلمی کے مداحوں کومبارک باد پیش کرتےہوئےکہاکہ فائنل میں پہنچنے پر وہ بہت خوش ہیں،، شاہد آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی جتنی بھی کرکٹ باقی ہے وہ ان کے مداحوں کےلیے ہے۔