دہشت گردی کے خلاف میچ دیکھنے جا رہا ہوں, سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد

شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فوجی عدالتوں کی دو سالہ مدت پر سب متفق ہیں۔۔ دہشت گردی کے خلاف میچ دیکھنے جا رہا ہوں، اور، شریف برادران ہمیں ماسٹر مائنڈ کہہ رہے ہیں۔۔ ملک دشمنوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہمارے لوگ زندہ ہیں، اور، کھیلوں کے میدان کھلے ہیں۔۔ لاہور پاکستان کا دل ہے، اور، پی ایس ایل کا فائنل پاکستان کا میچ ہے۔۔ فائنل میں " پشاور زلمی " کو سپورٹ کروں گا, عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کے لئے پانچ سو روپے میں دو ٹکٹیں ملیں۔۔ تھوڑی دیر کے لئے وی آئی پی انکلیو میں بھی بیٹھوں گا۔۔ شیخ رشید مزید بولے کہ آصف زرداری نے بھی نواز شریف کی مخالفت کر دی, اب عوام کو سمجھ آنا چاہیے کہ فاٹا میں سارے پختون ایک طرف تھے، اور، مولانا فضل الرحمان دوسری طرف تھے