لاہور میں سکیورٹی کا کوئی مسلئہ نہیں، انتظامات بہت اچھے انداز میں کیے گئے ہیں, سرفراز احمد
لاہور میں وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں پہلے سے شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کے نہ آنے سے ٹیم پر فرق ضرور پڑے گا لیکن انکے متبادل کے طور پر بھی بہترین پلیئرز کو ٹیم میں شامل کیا ہے، فائنل میں اچھا کھیل پیش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،بہت اچھے انتظامات کیے گئے ہیں،سب کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کو سپورٹ کریں, سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا فانئل شاندارہوگا،شائقین بھرپور انداز میں شرکت کریں گے اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور کے میدان میں خوش آمدید کریں گے