آپریشن رد الفساد " پر پاک فوج اور حکومت میں مکمل ہم آہنگی ہے,وزیر دفاع خواجہ آصف
کوٹ قاضی میں خواجہ آصف نے مرحوم رکن صوبائی اسمبلی ملک ظہور انور اعوان کے لواحقین سے تعزیت کی۔۔ مرحوم کی بطور بیورو کریٹ، اور، بطور سیاست دان خدمات کو سراہا۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ " آپریشن رد الفساد " پر پاک فوج، اور، حکومت ایک پیج پر ہیں۔۔ پنجاب میں رینجرز کو مکمل اختیارات دیئے گئے۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا دہشت گردوں کے خلاف کسی کارروائی سے نہیں ہچکچائیں گے۔۔ وزیر دفاع کے ہمراہ صوبائی مشیر ملک سلیم اقبال، سابق چیئرمین پیمرا ملک مشتاق احمد، ملک شہریار اعوان، ملک فلک شیر اعوان، یونین کونسلز کے نمائندے بھی اظہار تعزیت کے لئے پہنچے