چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ایس ایل فائنل میں شرکت سے معذرت کرلی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو لاہور میں ہونے والےپاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے دعوت نامہ بھجوایا جسے کپتان نے قبول کرنے سے معذرت کرلی،عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل میں مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا مشکور ہوں لیکن میچ دیکھنے لاہور آنے سے قاصر ہوں،کپتان کا مزید کہنا تھا کہ نیک تمنائیں کھلاڑیوں کیساتھ ہیں اور فائنل کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کیلئے دلی طور پر دعاگو ہوں، امید ہے کہ پاکستانی قوم اور کرکٹ شائقین کو فائنل میں ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا