عوام نے اپنے منتخب نمائندوں کو بکتے ہوئے دیکھا، ہارس ٹریڈنگ ہماری سیاسی کلاس کی اخلاقی پستی کو ظاہر کرتی ہے, عمران خان
سات ممبرز والی پیپلز پارٹی کی خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی دو نشستیں کپتان کو چراغ پا کر گئیں،، ٹوئٹر کا مورچہ کھولا اور نظام پر گولہ باری شروع کردی،، بولے سینیٹ الیکشن میں شرمناک ہارس ٹریڈنگ ہوئی، ،عوام نے اپنے منتخب نمائندوں کو بڑی بولی دینے والوں کے ہاتھوں بکتے ہوئے دیکھا،، ہارس ٹریڈنگ ہماری سیاسیت کی اخلاقی گراوٹ کو ظاہر کرتی ہے، بھلا کون سی مغربی جمہوریت میں ضمیروں کی ایسے خریدوفروخت ہوتی ہے؟ ، عمران خان نے مزید کہا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے سینیٹ کے براہ راست یا پارٹی لسٹوں کی بنیاد پر الیکشن کی تجویز دی تھی،، پی ٹی آئی نے وارننگ دی تھی کہ اگر یہ طریقہ نہ اپنایا گیا تو ووٹ بکتے رہیں گے، لیکن انتخابی اصلاحات کمیٹی نے بھی سینیٹ کی ہول کمیٹی کی طرح یہ تجویزمسترد کردی،،انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے رستے پیپلز پارٹی پختونخوا سے جہاں اس کے محض سات اراکین ہیں، دو نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی، سینٹ انتخابات کی صورت میں رچائے جانے والے اس مضحکہ خیز تماشے نے آج بہت سے اخلاقی سوالات کو جنم دیا ہے، حالیہ سینیٹ انتخابات نے نہ صرف سینیٹ بلکہ پوری سیاسی کلاس کو بے نقاب کردیا ہے