امپائر کی انگلی نہیں عوام کےانگوٹھے فیصلہ کریں گے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کا کہنا ہےکہ سینیٹ کےالیکشن سے تمام تر افواہیں دم توڑ گئیں۔ پہلی بار سب سے بڑی جماعت کو الیکشن سے باہر نکالا گیا۔ لیکن نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکےگا۔ ان پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔ الیکشن جو بھی ہوں جیت نواز شریف کی طے ہے۔ نواز شریف جہاں جاتے ہیں عوام کا سمندرامڈ آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ایمپائر کی انگلی نہیں عوام کےانگوٹھے فیصلہ کریں گے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بنی گالہ رہائش گاہ کا این او سی جعلی دیا ۔انکی اپنی جماعت کے لوگ ان پر الزام لگا رہے ہیں