"بیسٹ فرام دی ایسٹ" ے یورپ بھر میں نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا
برطانیہ میں لندن سمیت ملک کے دیگر حصوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوا ہے، سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، سلووینیا میں پارہ منفی 27 ڈگری تک گرگیا،، گزشتہ ایک ہفتے سے اب تک مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 60 ہوگئی،،برطانویہ کے ہزراوں اسکول بند کردیئے گئے ہیں، جبکہ برطانیہ میں امدادی کاموں کے لیے فوج طلب کرلی گئی ہے،سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جینیوا میں دوسرے روز بھی برفانی طوفان کے باعث تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں اور کچھ علاقوں میں پارہ ریکارڈ منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا،،ادھر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر مختلف علاقے خالی کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ،، جب کہ جنوبی کاؤنٹی میں طوفان کے خطرے کے باعث ہزاروں شہریوں کو پہلے ہی انخلاء کا حکم دیا گیا ہے،یاد رہے کہ کیلیفورنیا میں رواں برس جنوری میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے تھے،،یورپ اور امریکہ کی طرح جاپان کے شمالی علاقے بھی سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں اور جزیرے ہوکائیدو میں شدید برف باری ہورہی ہے جہاں اب تک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔