ملک بھر میں موسم نے انگڑائی لے لی،
میدانی علاقوں میں سورج کی تپش سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا،، شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بارش و برفباری سے سردی کی لہر برقرار ہے۔محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہیگا،، تاہم ژوب اور ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب،کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چراٹ میں تئیس، گڑھی دوپٹہ میں انیس ، مری میں بیس ، قلات میں پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی-