جہانگیرترین نےبلوچستان سے منتخب ہونے والے آزاد سینیٹر کے گروپ سے رابطہ کیا،
اور انوارالحق کاکڑ سے ٹیلی فون پربات کی ،، جہانگیر ترین نے بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے تمام سینیٹرز کو کامیابی پرمبارکباد دی ۔ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین نے احمد خان، کہدہ بابر اور صادق سنجرانی سے بطور خاص تہنیتی پیغام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تحریک انصاف کا وفد جلد ان آزاد سینیٹرز سے ملاقات کرےگا۔ملاقات کے وقت اور مقام کا تعین کیا جارہا ہے۔