پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج دوبارہ شروع ہونگے
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج دوبارہ شروع ہونگے قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ دن جبکہ سینٹ کا اجلاس دو یوم کے وقفہ سے شروع ہوگا۔قومی اسمبلی کا اجلاس 26 فروری کو ملتوی کیا گیا تھا دونوں ایوانوں میں معمول کی کاروائی کو نمٹایا جائے گا ۔پاک بھارت کشیدگی کے بعد پارلیمینٹ میں معمول کا ایجنڈا آ گیا ہے۔ پانچ دن کے وقفہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو چار بجے جبکہ سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ سے تین بجے سہ پہر ہوگا۔اہم ایوان بالا میں پرائیویٹ ممبر ڈے ہوگا۔