پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض گردہ کا عالمی دن آج منایا جائے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض گردہ کا عالمی دن آج-4 مارچ بروزسوموار کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں محکمہ صحت پنجاب ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ،قومی ادارہ برائے امراض گردہ ، پاکستان سوسائٹی آف نیفر الوجی ، اسلامک میڈیکل سوسائٹی اور شعبہ طب سے متعلقہ دیگر تنظیموں کے اشتراک سے احمدیار سمیت ملک بھرمیں آگاہی واکس اورسیمینارزا نعقاد پذیرہوں گے جس سے ملک کے نامور نیفر الوجسٹس ،ماہرین امراض گردہ اور پروفیسر ڈاکٹر ز خطاب کریں گے ۔الیکٹرانک میڈیا پروگرام نشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے