مودی جتنا جھوٹا وزیراعظم آج تک نہیں دیکھا، بھارتی سیاستدان یوگندر یادیو

نریندر مودی کے شر سے صرف مسلمان اور اقلیتیں ہی نہیں، تاریخ اور سائنس بھی پناہ مانگتے ہیں۔ گفتار کے غازی مودی جب سٹیج پر آتے ہیں تو سائنسدانوں کے سامنے سائنس اور تاریخ دانوں کے سامنے تاریخ کا حلیہ بھگاڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ معروف بھارتی شاعر جاوید اختر کا کہنا ہے مودی نے بہار میں سکندر اعظم کو شکست سے دوچار کیا جبکہ سکندر اعظم بہار آئے ہی نہیں تھے۔ بھارتی سیاستدان یوگندر یادیو کہتے ہیں کہ بھارت میں نکمے وزیراعظم بہت آئے لیکن مودی جیسا جھوٹا آج تک نہیں دیکھا۔ ادھر گجرات سے تعلق رکھنے والے یوتھ لیڈر ہاردک پٹیل کا کہنا ہے کہ مودی اتنا جھوٹا ہے کہ جھوٹ بھی ان سے منہ چھپا کر بھاگ جائے۔ بھارتی وزیراعظم اپنے دیس میں جھوٹ پر اعلیٰ ایوارڈ پانے کے بعد ابھی بین الاقوامی جھوٹ بولنے پر نکل پڑے ہیں۔