لاہور میں شائقین کرکٹ سے میچز کے ٹکٹوں کی واپسی بدھ سے شروع ہوگی

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں شیڈول میچز کی ٹکٹوں کی واپسی کا آغاز 6 مارچ سے ہوگا۔ پی سی بی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق لاہور کے تمام میچوں کے لیے گئے ٹکٹوں کو ان کی قیمت کے مطابق واپس کر دیا جائیگا۔ کراچی میں ہونے والے میچوں کے شیڈول میں معمولی ترمیم کے ساتھ، موجودہ ٹکٹ ہولڈرز اور اضافی میچز کے ٹکٹوں کی خریداری کے لیے مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔