دو روز وقفے کے بعد سینیٹ اجلاس آج ہوگا

ایوان بالا کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ہوگا، اجلاس کے لئے 34 رکنی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین صادق سنجرانی کرینگے، اجلاس سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا،اجلاس میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر مزید بحث ہوگی۔ اجلاس میں پی آئی اے کی مجموعی کارکردگی کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پی آئی اے ہیڈ کوارٹر کراچی سے اسلام آباد منتقل نہ کرنے کی قرارداد پیش کرے گی۔ سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات سے متعلق قرارداد بھی پیش کی جائے گی جبکہ بڑھتی ہوئی آبادی اوراس سے پیدا ہونے والے مسائل کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ افراط زر کے حوالے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر بحث کرائی جائے گی اور سٹیٹ بینک ترمیمی بل کو واپس لینے کی تحریک پیش کی جائے گی