بھارتی ائیرچیف بالاکوٹ حملے سے متعلق سوالات پر ٹھوس جواب نہ دے سکے
بھارتی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھانوئے پریس کانفرنس کے دوران بالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں کے سوال پر کوئی ٹھوس جواب نہ دے سکے۔ بھارتی ایئر چیف کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے بالاکوٹ حملے میں ہلاکتوں سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی جس پر وہ انہیں مطمئن نہ کرسکے۔ فضائیہ چیف بی ایس دھانوئے نے کہا کہ ہم ہدف کو نشانہ بناتے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد نہیں گنتے، ہلاکتوں کی تعداد بتانا حکومت کا کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ حملے میں ہلاکتوں کی وضاحت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے