ہماری نظروں میں وزیر اعظم نوبل امن انعام حاصل کر چکے ہیں۔ وسیم اکرم
ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نوبل امن انعام کی ضرورت نہیں، ہماری نظروں میں آپ نوبل امن انعام حاصل کر چکے ہیں۔
Our country has taken a gigantic step in the right direction since you became our leader.The people of our nation are positive and feel safe for the first time in years. Skipper, you don’t need to be awarded the Nobel Peace prize, in our eyes you already have it! #NayaPakistan ???????? https://t.co/m8tUPjzL7S
— Wasim Akram (@wasimakramlive) March 4, 2019
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے لیڈر بننے کے بعد پاکستان درست سمت جا رہا ہے، کئی سالوں بعد قوم اپنے آپ کو مثبت اور محفوظ سمجھ رہی ہے۔ وسیم اکرم نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نوبل امن انعام کی ضرورت نہیں، ہماری نظروں میں عمران خان نوبل امن انعام حاصل کر چکے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سرحدی دراندازی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر واپس اس کے وطن بھجوانے کے بعد دنیا بھر میں ان کے اس اقدام کی پذیرائی کی جارہے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی مقبول ہوا جس میں وزیر اعظم کو امن کے نوبل انعام کا صحیح حقدار قرار دیا گیا۔