اورنگی ٹاون فائر نگ سے پولیس اہلکار شہید
کراچی اورنگی ٹاون نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی شہید ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی رضوان شہید ہوگیا ۔ ملزمان قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گئے ۔نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دوسر جابب پولیس نے ملزمان کے خلا ف مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔جبکہ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعہ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر انتہائی سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے جامع انکوائری رپورٹ جبکہ ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلی وضاحت طلب کرلی ہے ۔وزیراعلی سند ھ نے آئی جی پی کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکام دیا ہے