مودی میں شرم ہو تو گجرات جا کر ریلوے سٹیشن پر چائے لگا لیں: فیاض الحسن چوہان
وزیراطلاعات پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت نے 10 سال پہلے فلم بنائی تھی طارے زمین پر، آج بھارتی طیارے زمین پر ہیں۔ مودی کا آئندہ ہونے والےالیکشن میں برا حال ہو گا، وہ پہلے چل بل پانڈے بننے کی کوشش کر رہے تھے۔ اب دنیا میں کھل نائیک کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم کو اپنے گناہوں پر معافی مانگنی چاہیئے۔ فیاض الحسن نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی نیت صاف، ان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے جو آئندہ سالوں میں مزید ترقی یافتہ اورخوشحال ملک بنے گا۔