العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی جلد سماعت کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ پاکستان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ نواز شریف کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 6 مارچ کو کرنے کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ 25 فروری کو طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست مسترد ہونے پر نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں یکم مارچ کو چیلنج کیا تھا۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست کی جلد سماعت کے لیے بھی ایک متفرق درخواست دائر کی تھی۔