وزیراعظم عمران خان کا کاروباری برادری کے رہنماؤں سے گفتگو میں اظہار
اسلام آباد ۔ 4 مارچ وزیر اعظم عمران خان نے تجارت اور سرمایہ کاری کو خارجہ پالیسی کااہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کے پہلے چھ ماہ کے دوران معاشی استحکام کے نہایت کٹھن چیلنج سے نبر آزما ہونے کے بعد اب معاشی نمو کے فروغ پر توجہ مرکوز ہے، ملک کی معیشت کے حوالے سے بین الاقوامی برادری میں مثبت جذبات پائے جاتے ہیں جن سے استفادے کی ضرورت ہے۔