ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 15 افراد جاں بحق ہوئے: این ڈی ایم اے
این ڈی ایم اے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم ادارے کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا (کے پی) میں 2 افراد، فاٹا میں 4 اور بلوچستان میں دو بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے 33 گھروں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں 500 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو کا کام کیا اور پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔