پی ایس ایل سیکورٹی انتظامات، رینجرز نے ہنگامی پلان ترتیب دیدیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچز کراچی منتقل کئے جانے کے فیصلے کے بعد پاکستان رینجرز (سندھ) نے مربوط کنٹی جینسی (ہنگامی )پلان ترتیب دے دیاہے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستان رینجرز ( سندھ) پولیس کے ساتھ پی ایس ایل کے لیے مختص تمام ہوٹلز اورروٹس پر سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کے تمام فرائض پاکستان رینجرز( سندھ)ادا کرے گی۔رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشنز بھی کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان رینجرز سندھ کراچی میں منعقد ہونے والے تمام میگا ایونٹس کے پر امن انعقاد میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی