ملک کے پہاڑی علاقوں میں سردیوں کی تعطیلات میں توسیع

پشاور: محکمہ تعلیم نے پہاڑی علاقوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں دس مارچ تک کی توسیع کردی ہے، موسمِ سرما کی تعطیلات فروری کے اختتام پر ختم ہوتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کےبالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور برف باری کے سبب محکمہ تعلیم نے سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیاست کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیرکے پہاڑوں پر برفباری اور بارشوں کا سلسلہ مارچ شروع ہونے کے باوجود تاحال جاری ہے جس کے سبب نظام زندگی مشکلات کا شکار ہے۔ پہاڑی اوردوردرازعلاقوں میں طلبہ و طالبات کی مشکلات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پہاڑی علاقوں میں جہاں شدید برف باری اور طویل موسم سرما ہوتا ہے ، وہاں سردیوں کی چھٹیاں تین ماہ تک جاری رہتی ہیں۔