بھارتی جنگی جنون کی وجہ پلوامہ نہیں نر یندری مودی کی الیکشن جیت کا منصوبہ ہے:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

لاہور :گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون کی وجہ پلوامہ نہیں نر یندری مودی کی الیکشن جیت کا منصوبہ ہے 'دنیا پرو اضح ہو چکا ہے بھارت خطے میں کشیدگی اورجنگ جبکہ پاکستان امن چاہتا ہے 'بر طانوی اور یورپی پار لیمنٹ کے1400سے زائد اراکین کو خط کے ذریعے پاکستان کے امن کے پیغام اور بھارت کے جنگی جنون سے آگاہ کر دیا ہے 'بھارت بے گناہ کشمیریوں پر اپنی ریاستی دہشت گردی کو چھپانے کیلئے پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈہ کر تا ہے مگر دنیا میں اب بھارت کے اصل عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں 'دشمن کو بھر پور جواب دینے کیلئے پوری قوم حکومت اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے اورہر صورت ملک کے دفاع کو یقینی بنایا جائیگا ۔ وہ سوموار کے روز لاہور میں پیر عنایت شاہ قادری کے در بار پر چادر پوشی اورملک وقوم کیلئے دعامانگنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ سیکرٹری اوقاف ذوالفقار گھمن'ڈی جی اوقاف سید طاہر حسین بخاری'تحر یک انصاف کے اراکین حامد معراج اور سلمان شعیب سمیت دیگر بھی موجود تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان نے بھارت کو بار بارکہاکہ اسکے پاس پاکستان کے حوالے کوئی ثبوت ہے تو ہمیں دیں مگر بھارت صرف الزام تر اشیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھار ت کو جوامن کا پیغام دیا ہے اسکے بعد پوری دنیا میں واضح ہو چکا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور اس لیے ہی پاکستان نے بھارت کے پائلٹ کوبھی رہا کر کے ان کے حوالے کر دیا ہے اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کر نے کی دعوت دی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اب تو اس بات میں کسی کو کوئی شک نہیں کہ بھارت کے جنگی جنون کی وجہ پلوامہ نہیں بلکہ نر یندرمودی کو عام انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے اور وہ انتخابات میں کامیابی کیلئے جنگی جنون اختیار کیے ہوئے ہیں مگر یہ بات خوش آئند ہے کہ بھارت کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ وہاں کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی نر یندری مودی کے جنگی جنون کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور ہم نے بھی بھارت کی سیاسی جماعتوں اور عوام کو پیغام دیا ہے کہ نر یندر ی مودی اپنے الیکشن جتنے کیلئے جنگ کے ذریعے پورے خطے کے امن کو تباہ کر نا چاہتا ہے اور جنگ کسی بھی صورت مسائل کا حل نہیں ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے میں بر طانوی اور یورپی پار لیمنٹ کے اراکین کے ساتھ مکمل رابطوں میں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ اراکین پار لیمنٹ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں گے اور خطے کو تباہی اور بر بادی سے بچایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن جب بھارت پاکستان کے خلاف کوئی جار حیت کر یگا تواس کو بھر پور جواب ضرور دیا جائیگا اور پوری قوم دشمن کے خلاف متحد ہے ۔