حکومت کو گستاخانہ مواد کی اشاعت روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت سے متعلق مقدمے میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی نے پڑھ کر سنایا جس میں حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر عدالتوں کے سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ ہائیکورٹ نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت توہین آمیز مواد کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔