ایل و سی پر بھارتی فائرنگ، پاک فوج کا موثر جواب

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے ایل و سی پر گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے نیزہ پیر پانڈو خنجر منور بٹل اور بغصر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے موثر جواب دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم، فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔