قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی کورم نہ ہونے پر سواگھنٹےمعطل رہی

قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی کورم نہ ہونے پر سواگھنٹےمعطل رہی وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف دونوں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہ ہوسکے شہبازشریف تاحال رواں سیش کے کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے ہیں،وزیراعظم کی شروع میں خواہش تھی وہ ایوان میں آئیں یہ خواہش تاحال پوری نہ ہوسکی ہے۔ پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس کے پیش نظر گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ روزکے بعد شروع ہوا ہے ۔اپوزیشن نے کورم کے معاملے پر حکومت کو پریشان کرنا شروع کردیا ہے اجلاس میں حکومت کو کورم کے معاملے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، کافی دیر کارروائی معطل رہی ، سوا چار بجے اجلاس شروع ہوا تو شیخ فیاض نے کورم کی نشاندہی کردی ، کورم پورا نہ ہونے پر کارروائی رک گئی، کارروائی دوبارہ 5بج کر 35 منٹ شروع ہوسکی .