امریکی صدر کی انتخابی ٹیم نے واشنگٹن پوسٹ پر مقدمہ کردیا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے خلاف 2016 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو متاثر کئے جانے کے سلسلہ میں ’جھوٹی‘ رپورٹ شائع کرنے کے معاملہ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔صدر ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے 2016 انتخابات کے نتائج کو متاثر کرنے کے لئے روس کے ساتھ مل کر مبینہ سازش کی اور اس سلسلہ میں ’جھوٹی‘ رپورٹ شائع کی تھی۔