وزیراعظم آج ای سی او کے 14ویں آن لائن سربراہ اجلاس کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم آج ای سی او کے 14ویں آن لائن سربراہ اجلاس کا افتتاح کرینگے وزیراعظم عمران خان آج(جمعرات) اقتصادی تعاون تنظیم کے چودھویں آن لائن سربراہ اجلاس کا افتتاح کریں گے۔ سربراہ اجلاس کاموضوع ہے” کوروناوائرس کے بعد علاقائی اقتصادی تعاون” ترکی کے صدررجب طیب اردوان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ عمران خان کوروناوائرس کے تناظرمیں علاقائی اقتصادی ترقی کے حوالے سے اپنے ویژن پر روشنی ڈالیں گے جو تجارت اور رابطے کے بارے میں اقتصادی تعاون تنظیم کے بنیادی اصولوں پر مبنی ہے۔ یادرہے کہ پاکستان ایران اورترکی کے علاوہ اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی ممالک میں شامل ہے۔ یہ تنظیم انیس سوپچاسی میں سابقہ تنظیم آرسی ڈی سے بنائی گئی تھی ۔ افغانستان، آذربائیجان ،قزاخستان، جمہوریہ کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان نے بعد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے ارکان کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔