سینیٹ الیکشن: قومی اسمبلی میں 7 ووٹ ضائع ہونے کی اندرونی کہانی
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ایک بیلٹ پیپر پر ووٹر نے دستخط کیے، 4 بیلٹ پیپرز پر ووٹرز نے گنتی کے نمبر لکھنے کی بجائے ٹک کیا جب کہ 2 بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام کے آگے نمبر 1 یا 2 لکھنےکی بجائے صرف 2 لکھا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پولنگ ایجنٹوں کے اصرار پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروائی گئی، اور پھر ریٹرننگ آفیسر کے مرتب کردہ نتائج پر پولنگ ایجنٹوں نے دستخط کیے۔