پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق 'ضرب حدید' جاری ہے
پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق 'ضرب حدید' جاری ہے، جس میں بہاولپور کور کے دستے میدان جنگ کے ماحول میں مختلف ڈرلز اور پروسیجرز کی پریکٹس کر رہے ہیں۔ پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق ضرب حدید جاری ہے، جس میں بہاولپور کور کی فارمیشنز مختلف ڈرلز میں شریک ہیں۔ کور لیول مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا اور افواج کے مختلف حصوں میں مطابقت لانا ہے، یہ مشقیں وسیع صحرا اور میدانی علاقے میں ہو رہی ہیں۔ مشقوں میں حصہ لینے والے یونٹس سخت موسمی ماحول میں دفاع و جوابی اقدامات کی ریہرسل کر رہے ہیں۔
پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق ضرب حدید جاری #pakistan #PakistanZindabad #PakistanArmy @OfficialDGISPR #ZarbeHadeed #ISPR #Excercises @MoIB_Official #Waqtnews #WaqtnewsUpdates pic.twitter.com/Xzc7o8epnF
— Waqt News (@Waqtnewstv) March 4, 2021