عوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں تو کھل کر سامنے آئیں، وزیراعظم
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزرا کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اجلاس میں شرکا کو اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعظؐ کا کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے، فیصلہ کیا ہے کہ اسی ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کروں گا، چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرسکتا، جس کو مجھ پر اعتماد نہیں سامنے آکر اظہار کرے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقتدار عزیز ہوتا تو خاموش ہوکر بیٹھ جاتا، وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں، نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے، اگر عوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں تو کھل کر سامنے آئیں، آج میرے موقف کو مکمل طور پر تقویت ملی ہے، ووٹ بیچنے اور خریدنے والوں کو بے نقاب کروں گا، شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی شفافیت کیلئے ہر فورم پر جائیں گے