پی ایس ایل: بڑھتے کورونا کیسز کے باعث وسیم اکرم کا لیگ چھوڑنے پر غور
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے دوران کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کراچی کنگز کے مینٹور اور سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے لیگ چھوڑنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو فوری طور پر ہوٹل چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ وسیم اکرم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ ذیابطیس کی وجہ سے خطرہ ہو سکتا ہے لہذا رسک نہ لیں۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ وسیم اکرم آج شام تک ٹیم ہوٹل چھوڑنے کا اعلان کر دیں۔