مہلک وبا کےباعث دنیا بھر میں ہلاکتیں بےقابو

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2571693ہو گئیں ،کیسز11کروڑ57لاکھ63ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کوروناسے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پرجہاں ہلاکتیں531214جبکہ 2کروڑ93لاکھ70ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں157471ہو گئیں ،کیسز1کروڑ11لاکھ56ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں87384افراد لقمہ اجل بن گئے ،کیسز42لاکھ78ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل میں ہلاکتیں259402ہوگئیں ،کیسز1کروڑ7لاکھ22ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں 123783ہو گئیں ،کیسز41لاکھ94ہزار ہو گئے ۔فرانس میں87542افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز38لاکھ10ہزار سے بڑھ گئے ۔سپین میں اموات70247ہو گئیں ،متاثرین کی تعداد31لاکھ36ہزار تک پہنچ گئی۔اٹلی میںہلاکتیں98635ہو گئیں ،کیسز29لاکھ76ہزار سے بڑھ گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 14 لاکھ 65 ہزار سے زائد اور 2 کروڑ 17 لاکھ سے فعال کیسز ہیں ۔