اسرائیلی دہشت گردی:فلسطینیوں کے تین مکانات مسمار
فلسطین کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے تین مکانات غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیئے گئے ۔مقامی فلسطینی سماجی کارکن اور تحفظ واستقامت کمیٹیوں کے رابطہ کار فواد العمور نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے خلہ الضبع کے مقام پر دو حقیقی بھائیوں جابر اور عامر دبابسہ کے مکانات مسمار کر دیے۔العمور نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے خلہ الضبع کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ مکانات کی مسماری علاقے میں یہودی آباد کاری اور اس کی توسیع کے عمل کو آگے بڑھانے کی سازشوں کا حصہ ہے۔خلہ الضبع یطا کے مشرق میں واقع ایک قصبہ ہے۔ یہ یطا کا ایک چھوٹا مگرآباد گائوں ہے جس کی آباد 100افراد پر مشتمل ہے۔ یہاں بسنے والے فلسطینیوں کی اکثریت کھیتی باڑی، ڈیری فارمنگ اور گلہ بانی سے وابستہ ہے۔