وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹویٹ
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ فتح پاکستان کے عوام کی ہوگی ،پیسے کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف عمران خان جو بنا قانونی دباؤ فیصلہ کرتے ہیں کے مجھے اعتماد کا ووٹ لے کر یہ ثابت کرنا ہے میرے پاس صرف قانونی نہیں اخلاقی جواز بھی ہے وزیر اعظم ہونے کا اور دوسری طرف اخلاقیات کا یہ حال کے ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں. اس سے زیادہ سیاہ اور سفید کا فرق ممکن نہیں.
عمران خان سیاست میں وزیراعظم بننے کے لئے نہیں آئے تھے، اور انہوں ایک دفعہ پھر ثابت کردیا کہ وہ ایک دلیر لیڈر ہیں اور پاکستان کو عظیم قوم بنانے کے مشن پر ہیں اور دوسری طرف پیسے کی سیاست کرنے والے افراد ہیں، لیکن فتح پاکستان کے عوام کی ہوگی اور پیسے کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔اسدعمر نے کہا کہ ایک طرف عمران خان نے اعتماد کے ووٹ لینے کا جو فیصلہ کیا وہ اس لئے کہ ان کے پاس وزیراعظم ہونے کا نہ صرف قانونی بلکہ اخلاقی جواز بھی ہے، جب کہ اس کے برعکس اخلاقیات کا یہ حال کے ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں، اس سے زیادہ سیاہ اور سفید کا فرق ممکن نہیں۔