میانمار:38افراد کی ہلاکت کے بعدفوجی اقتدار کیخلاف دوبارہ مظاہرے شروع

میانمار میں فوج کی کارروائی کے دوران کم از کم38 افراد کی ہلاکت کے بعد آج ملک بھر میں فوج کے اقتدار پر قبضے کے خلاف دوبارہ مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہرین ینگون، MANDALAY اور دوسرے شہروں کی شاہرائوں پر دوبارہ جمع ہو گئے ہیں۔ ادھر عالمی طاقتوں نے ظالمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مظالم روکنے کی اپیل کی ہے۔