وزیراعظم سے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے ،وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی، ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں اہم ملکی دفاعی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے ملکی دفاع کے لئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا وزیراعظم عمران خان نےقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کی قربانی دینے پرخراج عقیدت پیش کیا،ملاقات کے دوران اس بات کا عزم کیا گیا کہ قوم کے تعاون سے ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع یقینی بنایا جائے گا۔ملک وقوم کا دفاع ہرصورت کریں گے