سعودی حکومت نے ملازمین کو 349 غیرملکی کمپنیوں سےواجبات دلوا دیے
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبودنے ملازمین کو کمپنیوں سے واجبات دلوا دیے، سعودی عرب میں غیرملکی کارکنان کو بقایات کی مد میں 6کروڑ ریال ملیں ہیں، مشکلات کی شکار کمپنیوں نے 349ورکرز کو تنخواہیں اور بقایا جات دے دیے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے فروری2021کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت نے مشکلات کی شکار کمپنیوں کے ورکرز سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کروایا ہے جس کے بعد ملازمین کو ان کی بقایاجات ملیں،متعلقہ وزارت کے ذیلی ادارے نے تنخواہیں اور واجبات نہ دینے والی کمپنیوں کے نمائندوں کو طلب کرکے رقم وصول کی اور خصوصی اکانٹ میں جمع کرایا جس کے بعد ملازمین کو ان کا حق دیا گیا،اس ادارے نے ہر کمپنی کے حوالے سے ذیلی اکانٹ قائم کیے ہوئے ہیں،ادارہ متاثرہ ورکرز کی فہرست تیار کرتا ہے اور ان کی تنخواہیں تقسیم کرنے کی اسکیم بناتا ہے۔