حکومت نے صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ نامزد کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کر دیا ہے۔