اسرائیلی فوج سے جھڑپیں،3 فلسطینی شہری گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں را ملہ کے گورنری کے الگ الگ علاقوں میں 3شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب راملہ میں متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رملہ کے گورنری کے الگ الگ علاقوں میں تین شہریوں کو گرفتار کیا۔ قابض فوج نے ایک فلسطینی نوجوان تامر محمود سعد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرلیا۔البیرہ کے شمالی داخلی راستے پر فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ اور قابض فوج کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔جہاں اسرائیلی قابض فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔قبضے کی افواج نے راملہ کے قریب بیتونیا کے قصبے پر طوفان برپا کردیا اور نوجوان عبد اللہ ابو حامد کو گرفتار کیا اور اسے نامعلوم منزل میں منتقل کردیا۔