چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازعہ ہے۔ چوہدری فواد حسین

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے نئے چیئرمین نیب کی تقرری کو متنازعہ قراردے دیا۔
اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ عدالت تحریک انصاف کے ممبران کے استعفی کا نوٹیفیکیشن معطل کر چکی ہے،تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر چکی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس پس منظر میں نئے چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا۔
انھوں نے کہا ہے کہعمران خان نے پھر متحد ہونے اور بات چیت کا راستہ اپنانے کا پیغام دیا ہے،اس مشکل صورتحال میں سیاست ہی ریاست کی ضامن ہے،سیاسی استحکام کی طرف بڑہیں اور قومی انتخابات کا فارمولہ طے کیا جائے۔
چئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازعہ ہے، عدالت تحریک انصاف کے ممبران کے استعفی کا نوٹیفیکیشن معطل کر چکی ہے اور تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر چکی ہے، اس پس منظر میں نئے چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت کا عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 4, 2023