خیبرپختونخواحکومت کاتختہ الٹنےکی تجویززیرغورنہیں۔پاناما لیکس کےTORsبنانےکااختیاروزیراعظم کونہیں تواپوزیشن کوکیسےہے:مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد میں چیئر مین سینیٹ رضا ربانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبربختونخوا حکومت میں وزار کرپشن کریں تو دہرا معیار اپنایا جاتا ہے،عمران خان اور انکی جماعت کے ممبران کے بیرون ملک اکاؤنٹس ہیں.انھیں تو پہلے خود استعفی دے دینا چاہئے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا تختہ الٹنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، ہم نے خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کی تجویز دی تھی تاہم نون لیگ نہیں مانی ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب اور سندھ کی سوچ الگ ہے، پیپلز پارٹی پنجاب کو خدشہ ہے کہ کہیں وہ نرم پڑے تو عوام سمجھے گی کہ پی ٹی آئی حقیقی اپوزیشن ہے،پیپلز پارٹی پنجاب میں بطور اپوزیشن جماعت اپنی ساکھ بچانے کیلئے تحریک انصاف کے پیچھے لگی ہے۔۔پیپلز پارٹی کو اپنی حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے