ICCنےٹیسٹ کےبعد ٹی20 اورایک روزہ میچزکی نئٰ ٹیم رینکنگ بھی جاری کرد ی ہے
آئی سی سی کی نئی ٹی20 رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ دنیا کی بہترین ٹیم بن گئی ہے ،بھارت کا دوسرا اور ویسٹ انڈیز کا تیسرا نمبر ہے ،،پاکستان کی ٹیم ساتویں پوزیشن پر ہے،ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ،نیوزی لینڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے ،ون ڈے رینکنگ میں سری لنکا کا پانچواں ،انگلینڈ کا چھٹا اور بنگلا دیش کا ساتواں نمبر ہے پاکستان تاریخ کی بدترین نویں پوزیشن پر موجود ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب آئی سی سی ایونٹس میں شمولیت کیلیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے ،،آئی سی سی نے گزشتہ روز ٹیسٹ رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق آسٹریلیا پہلے اور بھارت دوسرے نمبر ہے ،،پاکستان بغیر کھیلے تیسری پوزیشن پر براجمان ہے، انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کی صورت میں پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ بھی ساتویں ہو سکتی ہے ،،سیریز جیتنے کی صورت میں پاکستان دوسرے نمبر پر آجائے گا ،ڈرا پاکستان کو چوتھی پوزیشن پر لے جائے گا