کل سے پنجاب اور کےپی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کےپی، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر، کوئٹہ، قلات، ژوب اور سبی ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کل بھی اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، سکھر ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کل پنجاب اور کےپی میں بارش کے ساتھ تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے، کسانوں کو کٹائی کی ہوئی گندم کی بھریاں باندھ کر کھڑی اور بھوسے کو مٹی سے ڈھانپ دینا چاہئیے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کےپی، فاٹا، پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر، کوئٹہ، ژوب، سکھر ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش فاٹا اور پارہ چنار میں انیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں پنتالیس، جبکہ شہید بینظیرآباد میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔