لیاقت آباد سمیت متعدد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹوں سے تجاوز کر گیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے،، لیاقت آباد، گلشن اقبال سمیت متعدد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ،، ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ بن قاسم پاور سٹیشن پر فالٹ کے باعث سسٹم میں 200 میگاواٹ کا اضافی شارٹ فال ہوا ہے،، یونٹ کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں،، اضافی شارٹ فال کے باعث شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں ایک سے تین گھنٹے کا عارضی اضافہ کیا گیا ہے ،، تاہم اس خرابی کو دور کرنے کیلئے24 سے 36 گھنٹے مزید لگ سکتے ہیں،،
دوسری جانب گرمی سے نڈھال عوام لوڈ شیڈنگ سے بیزار ہے ،، کئی علاقوں میں پچھلے تین سے چار گھنٹوں سے لگاتار بجلی غائب ہے ،،