امریکہ میں اب سے تمام مذاہب کی نمائندہ تنظیموں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز جاری کیے جائیں گے: صدر ٹرمپ
امریکہ میں مذاہب کے فروغ کے لیے وائٹ ہاؤس میں نیا دفتر قائم کر دیا گیا ،، امریکی صدر نے دفتر کے قیام کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے،، کہتے ہیں کہ تمام مذاہب کی نمائندہ تنظیموں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز جاری کیے جائیں گے،، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عقیدہ حکومت سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے،، مذاہب کے فروغ سے خاندان سوسائٹی اور ملک کے اندر استحکام پیدا ہوگا،، صدر ٹرمپ نے یقین دلایا کہ نئے آفس کی زیر نگرانی تمام مذاہب کو برابری کی بنیاد پر فنڈز جاری کیے جائیں گے۔