بھارتی ریاست بہار میں مظفر پور سے نئی دہلی جانے والی بس کھائی میں جا گری،، جس کے نتیجے میں27 افراد ہلاک
بھارتی ریاست بہار میں مظفر پور سے نئی دہلی جانے والی بس کھائی میں جا گری،، حکام نے حادثے میں 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی،، تباہ شدہ بس سے صرف 4 افراد کو زندہ بچایا جاسکا،، پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی اورلوگوں کے مدد کے لئے پہنچنے سے پہلے ہی اُس میں آگ بھڑک اٹھی،، بس میں 32 مسافر سوار تھے جن میں سے بیشتر کا تعلق مظفر پور سے تھا